
ڈی جی ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اس سال51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ اس سال 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے، اس سال دبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ عمرے کا نام لے کر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس تھے تب آف لوڈ کیا جبکہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے. ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے، ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں غیر قانونی طریقے سے جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا، اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان ان ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved