
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی، ہم دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور کچھ سیاست دان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھارہے ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال اپنے گھٹیا ایجنڈے کو چلاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم یہاں تک پہنچےوفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ، عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے کو چور کہنے اور اب دونوں کا عمران خان کو چور کہنے کے سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھاکہ پہلے ہم دونوں کو غلطی تھی، ایک دوسرے کے خلاف بات کررہے تھے، اب صحیح بات سمجھ آگئی ہے، ہم دونوں جسے چور کہہ رہے ہیں اصل چور وہی ہے اور اصل چور عمران خان نیازی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved