
تنزانیہ میں گزشتہ روز ایک مسافر طیارہ باکوبا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے کے اختتام پر موجود وکٹوریہ جھیل میں جا گھسا تھا۔ اس جہاز نے تنزانیہ کے شہر دارالسلام سے اڑان بھری تھی۔طیارے میں 43 مسافر سوار تھے جس میں سے 24 کو بچالیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن پریسیشن ایئر کی ملکیت تھا۔جھیل میں گرنے کے بعد طیارہ پانی میں ڈوب گیا اور صرف اسکی دم پانی سے باہر نظر آرہی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں کی مدد سے امدادی کارروائیوں کو انجام دیا۔حادثے کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا جارہا ہے تاہم حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved