بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ماہ رمضان میں 5 ارب سبسڈی دینے کا اعلان

Share

وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کیلئے ریلیف پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ پر 5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ۔وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے ہوگی، اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جائے گی۔رمضان پیکج کے تحت آٹا، گھی پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *