بنوں:سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کےحملےکے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آپریشن جاری

Share

بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملےکے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہےگزشتہ روز سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں، ادھر میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان تک باخفاظت فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *