
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق انکوائری کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا ہے۔ 26 مئی کو عمران خان کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات کرے گی۔ ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟ اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا؟ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved