
امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی سکول میں فائرنگ سے دوافراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ورجینیا کی دولت مشترکہ یونیورسٹی کے قریب ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ طالبعلم سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، پولیس کابتانا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے ۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved