
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کیجانب سے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نام لکھے گئے مراسلےنےسیاست میں نئی ہلچل مچا دی ہے جس میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ارکان سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہا گیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے مراسلے کے بعد پنجاب میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل رہنما خصوصاً آصف علی زرداری نے گیم الٹانے کے لیے پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے جس میں اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اس بات کا عہد کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلٰی پنجاب ہو گا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دروان وزیراعظم شہبازشریف سے بھی رابطہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ عمران خان نے بھی اپنے تمام ممبران کو فوری طور پر لاہور میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے

awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved