اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد

Share

اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔ذرائع پمز کے مطابق میتیں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کو دی گئی ہیں۔ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے 13 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 36 زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا تھا۔ پمز انتظامیہ نے وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ اسلام اباد کچہری کے باہر خودکش دھماکہ میں جاں بحق افراد میں افتخار علی ولد سلطان محمود۔سید سجاد شاہ ولد سید لعل حسین شاہ۔ طارق خان ولد میر افضل افتخار خان ولد سرتاج خان۔سبحان الدین ولد نامعلوم ثقلین ولد مہدی حسن صفدر علی ولد منظور احمد۔شاہ محمد ساجد ولد محمد خلیل۔۔عدم شناخت زبیر گھمن۔ایڈوکیٹ محمد عبداللہ ولد فتح خان شامل ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان و بھارتی پراکسی نے اسلام آباد کو نشانہ بنایا تھا، عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے تھے۔