اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

Share

مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ترجمان دفتر٘ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔