ہاؤس ریپبلکنز کاامریکی صدربائیڈن کے بیٹے کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات کااعلان

Share

ریپبلکن قانون ساز مہینوں سے صدر بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔ یہ تحقیقات 2019 میں ڈیلاویئر میں کمپیوٹر کی مرمت کی دکان پر ہنٹر کے چھوڑے گئے لیپ ٹاپ سے حاصل کیے گئے غیر ملکی تاجروں کے ساتھ کاروباری معاملات میں اخلاقیات کی مبینہ خلاف ورزیوں اورممکنہ مجرمانہ غلطیوں کے حوالے سے تھیں۔اب ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی ہے تو جمعرات کو ہاؤس ریپبلکنز نے ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہنٹر بائیڈن کی سرگرمیوں کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان کردیااوور سائیٹ اینڈ ریفارم کے ایک سینئر رکن جیمز کومر ، نمائندہ جم جارڈن اور دیگر ریپبلکنز نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہم آپ کے لیے ایسی چیز لانے جا رہے ہیں جس کے آپ سب کانگریسی تحقیقات کے معاملے میں عادی نہیں ہیں ‘‘جیمز کومر نے مزید کہا نگرانی اور اصلاحاتی کمیٹی میں ریپبلکنز نے متعدد مخبروں کے ساتھ بائیڈن خاندان کی متعدد سکیموں کے بارے میں بات کی ہے۔ ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ کا جائزہ لیا ہے اور پہلے سے نامعلوم لین دین کے بارے میں دستاویزات حاصل کی ہیں۔ ہمیں جو کچھ ملا وہ کاروباری منصوبے تھے جو دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ کاروباری منصوبے چین اور روس جیسی غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تجارت کی بنیاد پر بھی قائم تھے۔جیمز کومر نے تصدیق کی کہ ہمیں امریکہ میں ایسے منصوبے بھی ملے جہاں بائیڈن خاندان نے لاکھوں ڈالرز میں سے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا، ان سب معاملات بائیڈن کی شرکت اوران کے علم میں لائے جانے کے ساتھ کئے جا رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *