پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق سمیت 124 کارکنان شناخت پریڈ کیلئے جیل روانہ

Share

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق سمیت 124 کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔تین مختلف علاقوں کی پولیس نے ملزموں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں عباد فاروق سمیت 94، گلبرگ پولیس نے 22 اور مغل پورہ پولیس نے 7 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا اور ان کی شناخت پریڈ کیلئے استدعا کی۔عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئےتمام 123 ملزموں کو 7 دنوں کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں جیل دیا اور ان کی شناخت پریڈ کی ہدایت کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *