ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Share

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل اسپاٹ کی دوڑ کے اہم مقابے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کو کم از کم 84 رنز سے شکست دینی ہوگی یا پھر کویز کی جانب سے دیے گئے ہدف کو 30 سے 35 اوورز اندر حاصل کرنا ہوگا۔بابراعظم کی قیادت میں وکٹ کیپر بیٹر محنمد رضوان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد وسیم جونئیر، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کیویز کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیئمسن کی واپسی ہوگئی ہے، جب کہ ان کے علاوہ وکٹ کیپر ٹام لیتھم، ڈیون کانوے، رچن روندرا، ڈیرل مچل، گلین فلفس، مارک چپمن، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتی اور ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں