
منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی گئی ۔احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر سپلیمنٹری رپورٹ طلب کر لی، نیب کے تفتیشی افسر نے سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کےلیے مہلت طلب کر لی۔ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved