منگلاڈیم:امریکی تعاون سےیونٹس5، 6کی بحالی کےمنصوبوں کا افتتاح

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے منگلا ڈیم منگلا ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید اور بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منگلا پن ڈیم کے بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکورہیں، اس منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے، اب وقت ہے کہ پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مزید کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے، ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس وقت پاکستان پانی، ہوا اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر کام کررہا ہے۔منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثالتقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثال ہے، پاکستان کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بحالی کے کاموں کے لئے سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *