
پنجاب سیف سٹی کے زریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کرلیا گیا ۔ بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی۔سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر کیا۔لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved