
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اورماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئیعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرکے حکومت نےغلطی کی ہے، ترقیاتی منصوبوں کو فروری سے شروع کیا جائے، سائیکلنگ کو ایک کلچر کے طور پر فروغ دیں، حکومت اس حوالے سے اہم اقدام کرے۔عدالت نے حکم دیا کہ اسکولوں اور دفاتر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے، دفاتر ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کریں، سرکاری دفاتر اپنے اسٹاف کے لیے الیکٹرک بائیکس لے کر دیں۔عدالت نے مختلف محکموں سے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سےرپورٹس طلب کرلی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved