لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پولیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق

Share

لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی میں پولیس اور کارکنوں کی مڈبھیر میں پاکستان تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا، پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *