لاہور میں وکیل کو قتل کر دیا گیا

Share

لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق وکیل نوید جمیل کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ بیوی کے ساتھ رنجش یا کوئی کیس اس قتل کی وجہ ہو سکتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں