قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو جدید سکور سکرینوں کو نصب کر دیا گیا

Share

چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔قذافی سٹیڈیم میں اب 2 جدید سکور سکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، یہ بڑی سکور سکرینیں سٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب نصب کی گئی ہیں۔ان سکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔قذافی سٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی سٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے، سٹیڈیم کی تزئین و آرائش 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہی ہے۔پی سی بی کے مطابق سٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل سکرین کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دوسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔