
فلسطین کے علاقے غزہ کی رہائشی عمارت میں شدید آتش زدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے پناہ گزین کیمپ کی رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،7 بچے بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، متعدد افراد آگ لگنے سے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تیسری منزل پر پٹرول رکھا گیا تھا جس میں آگ لگی، یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پٹرول عمارت میں کیوں رکھا گیا تھا، آگ لگنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس حادثے کو حالیہ سالوں کے دوران بدترین قرار دیا جا رہا ہے.
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved