عمران خان کی زمان پارک میں کالے بکروں کے دائرے میں تفتیشی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دس مقدمات کی تفتیشی کرنے والی جے آئی ٹی کے زمان پارک پہنچنے پر ٹیم کے گرد کالے بکروں کا دائرہ بنادیا۔عمران خان کے خلاف دس مقدمات کی تفتیش اور جے آئی ٹی کے دورہ زمان پارک کی اندرونی کہانی اور چشم کشاء انکشافات سامنے آگئے۔عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہی جے آئی ٹی کے ارکان کے گرد کالے بکرے کا حصار بنادیا گیا۔ کالے بکرے کا چکر مکمل کروانے کے بعد جے آئی ٹی کو مزید رسائی دی گئی۔عمران خان جے آئی ٹی ارکان کے سامنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ جے آئی ٹی ارکان نے مقدمات کی تفتیش اور سوالات پر استفسار کیا اور عمران خان سے چالیس منٹ تک پوچھ گچھ کی۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق سوال کیا گیا کہ آٹھ مارچ کو پٹرول بم پھینکا گیا، آپ کے علم میں تھا جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ پٹرول بم والا واقعہ تو 14 مارچ کے بعد ہوا، انٹرنیٹ سروس معطل تھی، پٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا علم نہیں ہوسکا، اتنا معلوم ہوا کہ باہر سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *