عمران خان نے پنجاب اسمبلی سےاعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط کر دیا

Share

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب صوبائی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیا اور ووٹ لینے کے بعد فوری اسمبلی تحلیل کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر نے اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاملاقات کی اندورنی کہانی سے متعلق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط قرار دیا ہے اور فیصلہ کیا کہ عدالت نے ہدایت کی تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کیلیے تیاری کرنی ہے۔علاوہ ازیں عمران خان نے وزرا کو اراکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ اعتماد کا ووٹ ہمارے کے لیے مسئلہ نہیں ہےعلاوہ ازیں عمران خان نے وزرا کو اراکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دلایا کہ اعتماد کا ووٹ ہمارے کے لیے مسئلہ نہیں ہے زرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے ہر وزیر کو متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی اور وزرا کو ڈویژنل سطح پر اراکین سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم عوام کے پاس جائیں گے، وزرا عام انتخابات کی تیاری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *