علی ناصر رضوی پنجاب سے ریلیو، آج آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے

Share

پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو ریلوینگ آرڈر موصول ہو گیا ہے۔ علی ناصر رضوی کو وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب اور وفاق میں معاملات طے پانے پر پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کر دیا۔ علی ناصر رضوی آج بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی ناصر رضوی کو وفاق میں ذمہ داری دلوائی ہے جبکہ پنجاب حکومت انہیں ریلیو نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بعدازاں باہمی گفت و شنید کے بعد پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق سیدعلی ناصر رضوی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ آئی جی اسلام آباد آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سید علی ناصر رضوی سانحہ 9 مئی کے بعد لاہور میں تحریک انصاف کیخلاف آپریشن میں پیش پیش رہے تھے، اس دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی تھی۔جبکہ سرگودھا میں تعینات محمد فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے