عالمی دہشتگرد نامزد کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد حوثیوں کا مذید حملوں کا اعلان

Share

امریکا نے حوثیوں کو دوبارہ عالمی دہشت گرد نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ حوثیوں کو عالمی دہشت گرد نامزد کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حوثی امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیےامریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حوثیوں نے کمرشل شپنگ کی حفاظت پر مامور امریکی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شپنگ پر حملوں نے میرینرز کوخطرے میں اور آزاد تجارتی نقل و حمل میں خلل ڈالا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ ان حملوں کے نتائج ہونے چاہئیں، حوثیوں کو دہشت گرد نامزد کرنا گزشتہ ہفتے کی کارروائی کا تسلسل ہے۔میتھیو ملر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمن میں عام شہریوں کا نقصان کم کرنے اور امداد کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں، امریکا یمن میں انسانی امداد کا کلیدی ڈونر ہے، دوسری جانب یمن میں حوثی گروپ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں تازہ حملے کئے ہیں، بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے۔اس سے پہلے حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز Genco Picardy پر حملے کی ذمےداری قبول کی تھی۔برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جسے بھجا دیا گیا، جہاز اور عملہ محفوظ ہے