شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کردئیے

Share

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیاانہوں نے اپنے مصری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے، ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ دستاویز میں غزہ سے متعلق معاہدے کے ضابطوں کی تشریح شامل ہے، غزہ معاہدہ ایک جامع معاہدہ ہے، غزہ معاہدہ سب سے مشکل کام تھا، اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ معاہدہ پائیدار ہوگا، اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی حل طلب مسئلہ ہے، غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد فراہم کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کیلئے قطری امیر کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں، ترک صدر اردوان کا بھی شکریہ جن کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، صدر اردوان بہترین انسان ہیں ان کی دوستی پر شکر گزار ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا