سوات : سی ٹی ڈی تھانے میں 2 خودکش دھماکے، 10 اہلکار شہید

Share

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دوخودکش حملے کئے گئے ہیں ان حملوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے خود کش حملے کی تصدیق کی ہے، حملے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکوں سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی ہے، ریسکیو ٹیموں کی، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچایا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *