سائفر کیس: سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

Share

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی۔آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر گمشدگی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے۔گزشتہ روز طویل سماعت کے دوران وزارت قانون نے نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس میں کہا کہ ان کی پروڈکشن کا مسئلہ ہے، آج اگلی تاریخ دے دیں گے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا نظر بھی آئے گا۔خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے اب تک کی سماعتیں غیر قانونی قرار نہیں دیں بلکہ اوپن کورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔جج نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 28 نومبرکے آرڈرکی روشنی میں سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا اور ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ سائفرکیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا ہے۔