زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں مسترد

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے زمان پارک اور کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب، محمودالرشید، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگرکی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیسماعت شروع ہوئی تو ملزموں کی جانب سے نہ وکیل پیش ہوئے اور نہ ہی ملزمان حاضر ہوئےعدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، عمر ایوب، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشیدکی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ملزموں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردیعمران خان کو 19 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *