روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کمی

Share

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوگئی، اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 44 پیسے کمی کے بعد ڈالر 284 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔