
سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق پنجاب کے اضلاع سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اورگوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہےترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، دستی بم اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved