توشہ خانہ کیس: سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

Share

توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔توشہ خانہ کیس کی سماعت اج اڈیالہ جیل میں ہوگی، کیس کی سماعت جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں کریں گے۔بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے، اور عدالت نے فریقین کے مزید دلائل کے لیے سماعت ملتوی کردی تھی