
انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ’کمپینین موڈ‘ نامی فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے استعمال سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گاصارفین اس فیچر کے استعمال سے مختلف ڈیوائسز سے چیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اپنے پیغامات بھیج سکیں اور کالز کر سکیں گے۔واٹس ایپ صارفین اپنے دوسرے آلات کو کیو آر کوڈ سکین کروا کر رابطے میں لا سکیں گے، اس کیلئے صارفین کو اپنی دوسری ڈیوائس میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے سکرین پر موجود تین نقطوں کو دبانا ہوگا، ’لِنک آ ڈیوائس‘ کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔اس پروسیس کے بعد صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر ’لِنکڈ ڈیوائسز‘ کو ٹیپ کر کے دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو سکین کر سکیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved