امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں امریکیوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

Share

پاکستان میں موجود مریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں امریکیوں پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا، اسلام آباد سے جاری بیان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کو نجی ہوٹل نہ جانے کا

انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارت خانے نے انتباہ میں کہا کہ سفارت خانے کے اہلکار حالیہ تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی خدشات کے باعث امریکی سفارت خانے نے اتوار کو اپنے عملے کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں۔امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہدایات ملک بھر کے لیے جاری کی گئی ہیں۔امریکی سفارت خانے کے مطابق اس کے سٹاف کو اسلام آباد میں موجود میریٹ ہوٹل جانے سے منع کیا گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق: ’اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں امریکیوں پر حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔‘’سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں ریڈ الرٹ ہے، جس کے بعد تمام نمائندگان کو اسلام آباد میں چھٹیوں کے دوران غیر ضروری اور نجی سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔‘سفارت خانے نے اپنے عملے کو تقریبات یا عبادت گاہوں کا رخ کرتے ہوئے احتیاط برتنے اور زیادہ ہجوم والی جگہوں سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔شناختی کارڈ ساتھ رکھنے اور گردونواح سے چوکنا رہنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔جمعے کے روز اسلام آباد میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں حملہ آور سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔اتوار کے روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔شہریوں سے سفر کے دوران اپنی ضروری شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے اور ریڈ زون سمیت دیگر جگہوں پر چیکنگ کے دوران تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *