
عمران خان نااہلی کیس کا متفقہ فیصلہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آف پاکستان آج توشہ خانہ ریفرنس کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوانے گا۔
چیف الیکشن کمشنر‘ دوسرے فاضل ممبران کا یہ متفقہ دستخط شدہ فیصلہ الیکٹورل ایکٹ کی دفعات 173/137وغیرہ کے تحت بھیجا جا رہا ہے جس میں یہ آرڈر دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ سیکشن 173کے تحت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران احمد خان نیازی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کر کے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ اسکے متعلق جب الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد سے جنگ نے رابطہ کیا تو اُنہوں نے بتایا کہ توشہ خانہ ریفرنس کے پانچ رکنی فل کورٹ بنچ کا متفقہ فیصلہ آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو بھیجا جائیگا اُس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی موجودہ قومی اسمبلی کی ممبر شپ کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سٹیٹس ہائیکورٹ کے مساوی ہے‘ اسلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کیخلاف اپیل کوئی ہائی کورٹ سننے کی مجاز نہیں ہے۔صرف سپریم کورٹ کو اپیل دائر ہو سکتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا سٹیٹس آئین کے آرٹیکل 213کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فاضل جج کے برابر ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved