الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Share

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے استعفوں کی سمری پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نےتحریک انصاف کے مزید 43 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن ککمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے استدعا کی تھی کہ ان کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے مزید 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی کے اب تک مجموعی طور پر 124 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی جانب سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے 4 مرحلوں میں منظور کیے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35 اور پھر 43 استعفے منظور کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *