اسماعیل ہانیہ کی شہادت: سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Share

حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے، پاکستانی وقت کے مطابق اجلاس رات ایک بجے شروع ہو گا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے۔گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت اور تہران پر حملے خطرناک اشتعال انگیزی کی نشاندہی کرتے ہیں ایسے وقت میں جب تمام کوششیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی جانب ہونی چاہئیں۔