
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔صدر اسلام آباد بار چودھری قیصر امام ایڈوکیٹ کی سربراہی منعقدہ اجلاس میں بار رکن سید علی اصغر ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔اسلام آباد بار کے سیکرٹری رائے اسد نوید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی، غیر آئینی اقدام پر آج ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار کا احتجاج جاری رہے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved