اسرائیلی فورسز کی جنوبی لبنان پر بمباری، 2 افراد شہید

Share

اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان پر فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد شہید ہوگئے۔ بیروت سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے علاقہ برعشیت میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہونے والوں کا تعلق حزب اللّٰہ سے بتایا جا رہا ہے