
ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ ہوگا۔ کینگروز نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا۔5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 16 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کینگروز کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھیں 62 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کی ٹیم ایک بار پھر ”چوکر“ ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے اور جیتنے کے اپنے خواب کو عملی جامہ نہ پہنا سکی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی ٹیم حریف کو بڑا ہدف نہ دے سکی۔ پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی بولرز جنوبی افریقا کے بلے بازوں پر حاوی رہے۔ ایک وقت تھا جب میں 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم اس وقت ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کا اسکور 212 رنز تک پہنچایا۔ ڈیوڈ ملر کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھےملر کے علاوہ جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاس47 اور جیرالڈ کوئٹزے 19رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈن مارکرم 10 ، وین ڈرڈاؤسن 6 ، مہاراج 4 اور کوئنٹن ڈی کوک 3 رنز بناسکے۔یاد رہے کہ میچ بارش کے باعث کچھ دیر کیلئے روکا بھی گیا تھا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیمی فائنل میں برسات کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں جمعہ کا دن ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved