
زمان پارک ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔زمان پارک ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی، دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں عدالت سے چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں، میں عدالت کے روبرو حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ کوئی آپریشن نہیں ہو گا، میں 17 مارچ کو اسلام آباد پیشی کے لیے گیا، میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی، وہ باہر سے شور سن رہی تھی، 40 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے گھر کی چیزیں چوری کر کے لے گئے، آپ نے حکم کیا، لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک ممکنہ آپریشن کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved