
لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلنے پر شہری کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پینتالیس سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کر کے قتل کیا۔اہلِ خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی ملزمان سے کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوئی، ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے۔پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved