کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ اکرم لاہوری ایران میں گرفتار

Share

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پولیس سربراہ منتظر المہدی نے کہا کہ ایرانی پولیس اہلکاروں نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن میں سپاہ صحابہ کے سرغنہ اکرم لاہوری کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اکرم لاہوری کو ایک پڑوسی ملک ( پاکستان نہیں) میں بم بنانے کے تربیتی کورس سے گزرنے

اور ایران میں داخل ہونے کے بعد ملک کے جنوبی شہر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان خصوصی تحقیقاتی عمل مکمل ہونے پر کیا جائے گا