
پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔سعودی عرب سے تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پچاس اہم کاروباری شخصیات کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا۔تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ان نمائندوں میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسور سز اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved