
تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیرِ آب پاشی ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے، اگر وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو ہم اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔لاہور میں صوبائی وزیرِ خزانہ محسن لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کے 3 ماہ بعد واپس آئیں گے، تحریک انصاف کے 178 غیور کہیں جانا نہیں چاہتے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جو اپنی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں وہی عمران خان کو چھوڑ کر جائیں گے، جن بھیڑ بکریوں نے بکنا تھا وہ فروخت ہو چکی ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved