عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی،اسلام آباد پولیس نے ایس او پیز جاری کر دیئے

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع کے لیے اسلام آباد پولیس نے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ایس او پیز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب میں مسلح شخص موجود نہیں ہوگا۔اس حوالے سے جاری ہونے والی ایس او پیز کے مطابق عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائے گی، لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطہ میں لانے پر پابندی ہوگی جبکہ ریاست، اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔سرکاری اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری پی ٹی آئی پرہوگی، ریاست یا مذہب مخالف کوئی بھی پلے کارڈ یا بینر آویزاں کرنے یا ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *