
پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو ریلوینگ آرڈر موصول ہو گیا ہے۔ علی ناصر رضوی کو وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب اور وفاق میں معاملات طے پانے پر پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کر دیا۔ علی ناصر رضوی آج بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی ناصر رضوی کو وفاق میں ذمہ داری دلوائی ہے جبکہ پنجاب حکومت انہیں ریلیو نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بعدازاں باہمی گفت و شنید کے بعد پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق سیدعلی ناصر رضوی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ آئی جی اسلام آباد آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved