
سول عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔سول جج قدرت اللہ نے ہفتے کو اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیا اور انہیں سات، سات سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا کیس میں جس میں سابق وزیرِ اعظم کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان کو دس سال جب کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved