
صدر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی کے میں 9 اپریل بروز اتوار کو الیکشن کی تاریخ دے دی، صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اپنے موقف میں کہا کہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر کے اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے ، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved