
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کر دیا۔راشد شفیق کے ہمراہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئرکرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا اور راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں، 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پرانتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق این اے 60 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved